اوٹاوا۔۔۔کینیڈا وہ پہلا مغربی ملک بن گیا ہے، جہاں چرس کی خرید اور استعمال کو جائز قرار دے دیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا کہ یہ جانتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں کے لیے یہ مضِر ہے۔ ٹروڈو نے اپنے ملک کے بچوں کو اس کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں وزیر اعظم بننے سے قبل اپنی انتخابی مہم میں چرس کے استعمال کو قانونا جائز قرار دینے کا وعدہ کیا تھا۔