رنبیر میری طاقت ہے،نیتو کپور
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے اپنے بیٹے کو اپنی طاقت قراردیاہے۔ رشی کپور کی اہلیہ ماضی کی معروف اداکارہ نیتو نے رنبیر کپور کی فوٹو انسٹاگرام پر ڈالی ہے جس پر انہوں نے لکھاہے کہ رنبیر میری طاقت ہے۔ تصویر میں رنبیر نیویارک کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہے ہیں۔رشی کپور ان دنوں علاج کی غرض سے امریکہ گئے ہوئے ہیں جہاں ان کے اہلخانہ بھی ان کےساتھ ہیں۔