ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم ونڈر پارک کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو نت نئی رائیڈز کے شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا اس کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔اس حیرت انگیز ونڈر پارک پربننے والی ایڈونچر سے بھرپور اس کامیڈی فلم کے مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اور نوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔دس کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 15 مارچ 2019 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔