سعودی عرب میں نباتات کی افزائش کے لیے قائم ادارے ’مروج’ ویجیٹیشن کور ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تحت گذشتہ دنوں مدینہ منورہ میں اہم ماحولیاتی مہم کا آغاز ہوا۔
سعودی نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس مہم کا مقصد نہ صرف قدرتی ماحول کو صاف رکھنا اور سرسبز بنانا ہے بلکہ مقامی افراد، بالخصوص نوجوان نسل میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
قصیم: پاکستانی کمیونٹی کی شجرکاری مہم میں شرکت
Node ID: 621636
-
سعودی عرب میں قدرتی ماحول اور مناظر پر فوٹوگرافی مقابلہ
Node ID: 853316
ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ’مروج‘ کے اس منصوبے کے تحت 100 رضاکار اور طالب علم نزدیکی پارکوں، وادیوں اور قدرتی مقامات کی صفائی اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان سرگرمیوں کا مقصد علاقوں کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہوئے خوبصورت بنانا ہے۔
اس کے علاوہ نوجوان رضاکار فطرت سے لگاؤ اور تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے قدرتی مقامات کی سیر اور کوہ پیمائی بھی کر رہے ہیں۔

سرسبز مقامات کا تحفظ اور ان کی بحالی نہ صرف قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مزید برآں یہ منصوبہ رضاکاروں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت اور سماجی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرتا ہے۔
