Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے الواحة ڈیوٹی فری آپریٹنگ کمپنی کا آغاز کر دیا

سعودی عرب 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو متوجہ کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے مملکت کی ٹریول ریٹیل مارکیٹ میں زیادہ شراکت حاصل کرنے اور  معیشت کی ترقی میں معاونت کے لیے الواحة ڈیوٹی فری آپریٹنگ کمپنی کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق الواحة پہلی سعودی ملکیتی ڈیوٹی فری آپریٹر کمپنی ہے جو ملک بھر کے  منتخب مقامات پر لگژری ریٹیل آؤٹ لیٹس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دنیا کے سب سے بااثر خودمختار دولت فنڈز میں شامل ہے جو 925  ارب ڈالر اثاثے کا انتظام کر رہا ہے۔
سعودی عرب کی معیشت کو مضبوط بنانے اور تیل پر انحصار کم کرنے کے اقدامات میں بھی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ پیش پیش ہے۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کنزیومر گڈز اور ریٹیل انویسٹمنٹ کے سربراہ ماجد الاساف نے بتایا ’ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا مقصد الواحة کو  قومی ٹریول ریٹیل چیمپئن کے طور پر قائم کر کے سعودی عرب کی ٹریول ریٹیل انڈسٹری کو فروغ دینا اور ملک کے سیاحتی شعبے کے عزائم کی مزید حمایت کرنا ہے۔
ماجد الاساف  نے مزید کہا الواحة سعودی عرب کے ٹریول ریٹیل پوائنٹس پر مسافروں کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا جس میں متعدد مصنوعات، ڈیوٹی فری آپریشن  اور اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل کسٹمر سروس شامل ہوگی۔
ایئرپورٹ آؤٹ لیٹس کو ڈیوٹی فری بنیاد پر چلانے کے علاوہ کمپنی بری و بحری کراسنگ  میں بھی ٹریول ریٹیل مواقع تلاش کرے گی اور فضائی سفر کے دوران خریداری جیسے اضافی چینلز بھی زیر غور ہیں۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی معیشت کو مضبوط بنانے میں پیش پیش ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو متوجہ کرنے کا ہدف رکھتا ہے جس کے پیش نظر مملکت کو رواں دہائی کے آخر تک عالمی سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنےکی وسیع حکمت عملی کے مطابق الواحة کا آغاز کی جا رہا ہے۔
ماجد الاساف نے  بتایا ’سعودی عرب عالمی سیاحت کے نقشے پر تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے اور آئندہ برسوں میں کئی بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کرے گی۔‘

 آئندہ برسوں میں کئی بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کی جائے گی۔ فوٹو ایکس

آئندہ برسوں میں سعودی عرب میں کئی اہم بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں   ایشین کپ 2027، ایشیائی سرمائی کھیل 2029، ایکسپو 2030 ، فیفا ورلڈ کپ 2034 شامل ہیں۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ   نے مملکت کے سیاحتی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں جن میں بین الاقوامی فضائی سفر  کے لیے نئی قومی ایئرلائن ’ریاض ایئر‘  شامل ہو گی۔
 

 

شیئر: