Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کی وفات دم گھنٹے سے ہوئی، عہدیدار

ریاض: ایک اعلی سعودی عہدیدار نے کہاہے کہ جمال خاشقجی کی وفات دم گھنٹے کے نتیجے میں ہوئی۔ خاشقجی کیس کے حوالے سے جاری ہونے والی ابتدائی رپورٹ درست نہیں تھی جس کی وجہ سے حکام کو دوبارہ تفتیش کرنا پڑی۔نئی تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلی سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ خاشقجی کے ساتھ وطن واپسی کے حوالے سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے اختیارات سے تجاوز کیا تھا۔ خاشقجی کے ساتھ زبردستی کی گئی ہے۔ اسے ہراساں کیا گیا ۔ یہ سب ہدایت کی صریح خلاف ورزی تھی۔ خاشقجی کو چیخنے سے روکنے اور آواز اونچی کرنے سے منع کرنے کے لئے منہ پر ہاتھ رکھا گیا۔ اس کے باعث خاشقجی کا دم گھٹ گیا اور وفات واقع ہوگئی۔
 
 

شیئر: