Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خاشقجی کی وفات ہاتھا پائی کے نتیجے میں ہوئی‘

ریاض: سعودی شہری جمال خاشقجی استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جھگڑے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی گمشدگی کیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جمال خاشقجی اور ان لوگوں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جو ان سے تفتیش کر رہے تھے جس کے باعث ان کی وفات ہوگئی۔پبلک پراسیکیوٹر نے واقعہ میں ملوث18شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ تمام حقائق تک رسائی کی جارہی ہے۔ الزام ثابت ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: