Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین حادثے پر ہندوستانی صدر سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض ۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صوبہ پنجاب میں ٹرین حادثے پر ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس حادثے میں کئی مسافر ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے ۔ شاہ سلمان نے صدر ہند کے نام تعزیتی پیغام میں تحریر کیا کہ پنجاب میں کئی افراد کے ٹرین حادثے میں ہلاکت کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہمیں دکھ ہوا ۔ اس سانحہ پر ہم اپنے دوست ہندوستانی عوام اور آپ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ جاں بحق ہونیوالوں کے اعزہ سے ہمیں ہمدردی ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ زخمیوں کو اللہ تعالیٰ فوری شفا سے نوازے اور ہندوستان کے دوست عوام ہر بلا سے محفوظ رہیں ۔ ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزاد محمد بن سلمان نے بھی ٹرین کے حادثے پر ہندوستانی صدر ، جاں بحق ہونیوالوں کے اعزہ اور دوست ہندوستانی عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیئر: