Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیزا ٹاپنگ آملیٹ سے بنائیں صبح مزیدار ‎

اجزاء۔
انڈے ۔چھ عدد
پیاز۔ ایک عدد( باریک کٹی ہوئی)
 ٹماٹر۔ ایک بڑا (باریک کٹا ہوا)
اریگانو۔ چوتھائی چائے کا چمچ
آئل۔ دو کھانے کے چمچ
دودھ ۔ایک چوتھائی کپ
شملہ مرچ۔ ایک عدد
زیتون کٹے ہوئے۔ چھ عدد
نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب:فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور زیتون ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ تمام چیزیں نرم ہو جائیں انہیں الگ برتن میں نکال کر فرائنگ پین صاف کر لیں۔ ایک پیالے میں دودھ، انڈوں اور نمک کو مکس کر لیں اور دو منٹ تک پھینٹیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے انڈوں والے آمیزے کو ڈال کر پھیلا دیں اور آنچ تیز کر دیں اور پہلے سے فرائی شدہ چیزیں اوپر ڈال کر کدو کش کر کے چیز بھی ڈال دیں اور ایک منٹ تک بعد اتار لیں۔ مزیدار پزا ٹاپنگ آملیٹ سرو کرنے کے لیےتیار ہے۔
 

شیئر: