موسم اور فیشن کے باہم ربط کو سمجھنا ضروری ہے
موسم اور فیشن میں باہم ربط کو سمجھے بغیر شخصیت کی مناسبت سے لباس کا انتخاب ایک ناممکن سی بات ہے . فیشن میں چاہے جو بھی ان ہو لباس کا رنگ ، ڈیزائن اور انداز موسم کی مناسبت سے ہونا چاہیے . موسم گرما میں ہمیشہ ہلکے رنگ کا لباس اچھا ہوتا ہے. مثلاً ہلکا نیلا ،ہلکا سبز ، گلابی ، ہلکا گرے کلر بہتر ہوتا ہے . اسی طرح سردیوں کے موسم میں ایسے کلر چنیں جو چارمنگ ہوں مثلا ً پرپل کلر یا اورنج اور سرخ رنگ اس موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے . لباس کے معاملے میں ہمیشہ ایک ہی طرح کا لباس پہننا اچھا نہیں ہوتا . اس سے آپ کو دیکھ کر شدید یکسانیت کا احساس ہوتا ہے . لباس میں ورائٹی ضروری ہے . لباس عمدہ سلا ہوا ہو ،صاف ستھرا ہو اور آپ کے ذوق کے مطابق ہو . لباس کے ضمن میں شخصیت اور رنگ کا توازن ضروری ہوتا ہے . اسی طرح لباس کی تراش خراش کا معاملہ ہوتا ہے . معمولی قیمت کا کپڑا بھی اگر عمدگی سے کٹا اور سلا ہو تو دیکھنےوالے کو خوبصورت محسوس ہوتا ہے . اسکے برعکس جو لباس مہنگے کپڑے کا ہو پر تراش خراش اچھی نہ ہو تو وہ آپ کی شخصیت کے بگاڑ کا سبب بنتا ہے .