جازان ۔۔۔سعودی محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے 9ماہ کے دوان ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر تجارتی معرکوں میں جعلسازی ، نقلی اشیاء اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنیوالی 32لاکھ اشیاء ضبط کیں۔سعودی قانون کے بموجب تجارتی جعلسازی کی متعدد سزائیں ہیں ۔ جعلی سامان ضبط کر کے تلف کر دیا جاتا ہے ۔ ضبط شدہ سامان کی قیمت سے 3گنازیادہ جرمانہ لگایا جاتا ہے ۔ 6ماہ تا3برس قید کی سزا دی جاتی ہے ۔