Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5اسباب کے باعث سعودی عرب مغربی دنیا کیلئے اہم

ریاض۔۔۔بی بی سی لندن نے اتوار کو اپنی عربی سروس والی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ جاری کر کے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب 5اسٹراٹیجک خصوصیات کے باعث مغربی دنیا کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ رپورٹ "جمال خاشقجی کا مسئلہ 5اسباب کے باعث سعودی عرب مغرب کیلئے اہم" کے عنوان سے پیش کی گئی۔ سعودی عرب کے پاس تیل کے 18فیصد عالمی ذخائر ہیں۔ مملکت پوری دنیا میں دفاعی بجٹ رکھنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا ممبر ہے۔ سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے مغربی ممالک کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ دہشت گردی کیخلاف مغربی ممالک کا شریک اور 40مسلم ممالک پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے اسلامی اتحاد کا قائد بھی ہے۔

شیئر: