برطرفی کا اعلان جاری ہونے کی اطلاع درست نہیں،سبق
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
ریاض۔۔۔آن لائن جریدے سبق نے واضح کیا ہے کہ سعودی بیعہ بورڈ کے اجلاس اور ایوان شاہی سے برطرفی کا اعلان جاری ہونے کی اطلاع درست نہیں ۔ ایسی کوئی خبر جاری نہیں کی ۔ سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ سبق نے اطلاع دی ہے کہ بیعہ بورڈ کا اجلاس ہوا تھا اور اس میں ایوان شاہی سے برطرفی کا فرمان بھی جاری کر دیا گیا ۔ خبر دینے والوں میں سبق ویب سائٹ کا لوگو بھی خبر کے ساتھ منسلک کر دیا تھا ۔ سبق کا کہنا ہے کہ اس خبر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ ہماری جملہ خبریں مقررہ ویب سائٹ www.sabq.orgپر جاری کی جاتی ہیں ۔ سبق نے اپیل کی کہ سب لوگ خبر دیکھتے وقت احتیاط برتیں اور معتبر ذرائع ہی سے جاری کردہ خبر پر بھروسہ کریں ۔