حاضری لگاو، طالب علم نے استاد پر پستول تان لی
پیرس.. فرانس میں طالب علم پر اپنے استاد پر پستول تا ننے کے جرم میں فردِ جرم عائد کردی گئی ۔فرانسیسی صدر نے اس وا قعہ کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے اسکولوں میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں اور ملوث افرادکو سزا دی جائے ۔حکومت نے آئندہ ہفتے اعلیٰ سطح کے اجلاس طلب کرلیا۔ اسکولوں میں تشدد کے واقعات ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیرس کے ایک اسکول میں طالبعلم تاخیر سے پہنچا۔حاضری نہ لگانے پر استاد پر پستول تان لی۔ کلاس میں موجود دوسرے طالب علم نے وا قعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر نوجوان طالب علم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ طالب علم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پستول جعلی تھا اور یہ سب مذاق میں کیا۔اندازہ نہیں تھا کہ معمولی مذاق اتنا حساس معاملہ بن جائے گا۔ اسکول ٹیچر نے بتایا کہ طالبعلم تاخیر سے اسکول پہنچا تھا ۔ سزا کے طور پر اس کی حاضری نہیں لگائی تھی لیکن کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی ۔طالب علم نے پستول تان کر حاضری لگانے کا مطالبہ کیا۔