آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
راولپنڈی... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز اور آرمی چیف کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور بالخصوص افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔