نیا پاکستان ہاوسنگ ا سکیم پروگرام کا افتتا ح
اسلام آباد.. وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی سہو لتوںکی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔ ملک میں ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے۔ ہر سال5 لاکھ گھر بنانے ہونگے، ماضی میں ملک پرقرضوںکا بوجھ لاد دیا گیا ۔کسی نے غریبوںکا نہیں سوچا، پیسہ مستحکم نہ ہونے سے غریب آدمی گھر نہیں بنا سکتا۔پاکستان پرسب کا حق ہے۔لوگ اپنے گھر کےلئے ترس رہے تھے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام عوام کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ منصوبے کی ریگولیٹری باڈی جلد بنائی جائےگی۔تنقید کرنا اور مذاق اڑانا بہت آسان، کام کرکے دکھانا مشکل ہے۔عوام اعتماد رکھیں ان کے حق حلال کی کمائی کی ایک ایک پائی کے ذمہ دار ہیں۔ نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا میں نیا پاکستان ہاوسنگ ا سکیم پروگرام کے افتتا ح پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ وزیراعظم عمران خان اور نئے پاکستان کا ایسا منصوبہ ہے جو ایسے پاکستانیوں کے لئے شروع کیا گیا ہے جن کو کبھی اپنا نہیں سمجھا گیا ۔انہیںقوانین کی آڑ میں تنگ کیا اور ستایا گیا لیکن ان کے لئے آسانیاں نہیں پیدا کی گئیں۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایک ایسی چھت میسر آئے جس کے نیچے وہ باعزت طریقے اپنی زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ بنیادی سہو لتوں سے محروم ہیں اور سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں ملک پرقرضوںکا بوجھ لاد دیا گیا۔ کسی نے غریبوںکا نہیں سوچا۔ پیسہ مستحکم نہ ہونے سے غریب آدمی گھر نہیں بنا سکتا۔ آزمائش اور مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن عام آدمی کی مشکلات میں آسانی کے لئے سوچیں گے تو راستے بھی خودبخود بنیں گے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت ون ونڈو سروس کے ذریعے کم ترین قیمت میں عوام کوسہو لتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کی مقبولیت اور ضرورت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ نادرا کے دفاتر کے باہر رات سے ہی لائنیں لگنا شروع ہو گئیں۔ تنقید کرنا اور مذاق اڑانا بہت آسان، کام کرکے دکھانا مشکل ہے۔ جب ہم حق اور سچ کے راستے پر ہوں گے تو اللہ تعالیٰ مدد کرے گا۔ اس منصوبے سے ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیرہنرمند افرادی قوت کو روزگار ملے گا اور عوام کا ریاست پر اعتماد بڑھے گا۔