گولڈن آئی میک اپ فیشن انڈسٹری کانیا ٹرینڈ
میک اپ ٹرینڈز بدلتے موسم کی طرح ہوتے ہیں . آئے روز ٹرینڈز کے مطابق نت نئی میک اپ تکنیک متعارف کروائی جاتی ہیں . اگر موجودہ میک اپ ٹرینڈ کی بات کی جائے تو آجکل گولڈن میک اپ انڈسٹری کی زینت بنا ہوا ہے . اسموکی میک اپ کے بعد اب یہ انداز زبردست مقبولیت حاصل کررہا ہے . یہی وجہ ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک گولڈ شیڈ پیلٹ متعارف کروائی جا رہی ہے . گولڈ میک اپ لک اپنانےکا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آنکھوں پر پرائمر لگائیں . اس کی مدد سے میک اپ آنکھوں پر زیادہ دیر رہ سکے گا اور اس پر کریز بھی نہیں بنے گی . پھر کسی مدھم شیڈ کو بیس شیڈ کے طور پر منتخب کریں اور اسے بند آنکھوں کے اوپر لگائیں . اس بیس شیڈ کی مدد سے گولڈن لک آنکھوں پر اچھی طرح واضح ہو سکے گا . اب گولڈن پیلٹ میں موجود گہرے اور مدھم ، چمکدار اور میٹ رنگوں میں سے اپنی پسند کا کوئی بھی شیڈ منتخب کریں اور اسے بند آنکھوں پر لگا کر آنکھوں کی کریز سےملائیں . اب اس میں براؤن رنگ کا امتزاج شامل کریں اور براؤن شیڈ کو آنکھوں کے کناروں پر لگا کر بلینڈ کریں . اس کےبعد آئی لائنر اور کاجل سے گولڈن لک مکمل کر لیں . آخر میں احتیاط سے مسکارا لگائیں . آپکا آئی میک اپ کسی بھی تقریب میں شرکت کے لیے مکمل ہے .