Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں وکشمیر: فوجی کیمپ میں زوردار دھماکہ

جموں ۔۔۔۔۔۔جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع فوجی کیمپ میں زوردار دھماکہ ہوا۔فوجی ذرائعنے بتایا کہ یہ دھماکہ کیمپ میں ہی کسی دھماکہ خیزمواد کے پھٹنے سے ہوا ۔ متعلقہ تحقیقاتی ایجنسی واقعہکا ہرپہلو سے جائزہ لے رہی ہے۔جموں میں مقیمفوجی ترجمان کرنل دویندر آنندنے بتایا کہ یہ دھماکہ کیمپ میں ایک خالی مقام پر ہوا اور اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں  ۔ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈےنے کہا کہ بظاہرسرحد پار سے داغا جانے والا بارودی شیل کیمپ میں آگرا  جس سے زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے نتیجے میںمرکز کا شیڈ تباہ ہوگیا تاہم دھماکہ کے اسباب جانے کیلئےتحقیقات شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  --مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں کمی

شیئر: