فرقہ پرست قوتیں جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کررہی ہیں، طارق انور
نئی دہلی - - - - ملک جن حالات سے گزررہاہے اور جس طرح فرقہ پرست طاقتیں سیکولرزم اورجمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کررہی ہیں ایسے میں ان کو شکست دینے کیلئے گاندھی جی کے راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسی لئے آل انڈیا قومی تنظیم نے گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے پورے ملک میں 150پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ طارق انورنےصحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔طارق انورنے کہاکہ گاندھی جی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پرملک بھرمیں مضمون نگاری، سیمینا ر، کانفرنس سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ موجودہ نسل کو گاندھی جی کے عدم تشدد کے اصولوں سے واقف کرانا ضروری ہے۔