صر ف 5روپے میں روزانہ ایک ہزار افراد کو کھانا؟
نینی تال ۔۔۔۔ارون کمار اپنی پلیٹ کا پورا کھانا سیر آسود ہوکر ختم کرنے کے بعد ڈکار لیتے ہوئے مڈ ڈے میل فراہم کرنے والے گروپ کو دعائیں دیں۔ ارون ہلدوانی میں رکشہ چلاکر زندگی کا پہیہ آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔وہ ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جنہیں دن کے وقت کا کھانا’’تھال سیوا‘‘ گروپ کی جانب سے ملتا ہے۔اس بھر پیٹ کھانے کیلئے انہیں صرف 5روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ’’تھال سیو‘‘ا مقامی لوگوں کی کاوشوں کا ثمر ہے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اہل خیر حضرات سے عطیات جمع کرکے اسکا انتظام کیا جاتا ہے۔ہلدوانی میں 10افراد پر مشتمل گروپ یہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ تھال کو400گرام چاول، سبزی دال اور سلاد سے سجائی جاتی ہے۔ اس عوامی خدمت کو گھریلو خواتین ، پروفیشنل اور مقامی تاجروں کا تعاون حاصل ہے۔ اس گروپ کی شہرت کینیڈا ، دبئی اور مارشش تک پھیل چکی ہے ۔ وہاں مقیم تارکین اور شہری انسانیت کے جذبے کے تحت عطیات ارسال کرتے ہیں۔تھال سیوا کااہتمام کرنے والے دنیش مانسیرا نے بتایا کہ بعض افرادمختلف اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرانے کی غرض سے ہلدوانی آتے ہیں اورمریض کے علاج کے سلسلے میں انہیں ہفتوں ٹھہرنا پڑتا ہے ایسے افراد کیلئے تھال سیوااہمیت کی حامل ہے۔اس عوامی خدمت سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ کے سافٹ ویئر انجینئر آتین اروڑا نے نے بتایا کہ اس طرح کے کاموں میں عطیہ کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ’’تھال سیوا ‘‘گروپ کی جانب سے مفلوج ، ذہنی مریض اور بیمار لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں