Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیمڈ چکن بن کا مزہ اٹھائیں

اجزاء : 
آٹے کے لیے:
میدہ۔ آدھا کلو 
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ 
سرکہ۔ چار کھانے کے چمچ 
نمک ۔حسبِ ذائقہ 
بھرنے کے لیے:
مرغی کا قیمہ ۔آدھا کلو 
لہسن اور ادرک کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ 
اویسٹر ساس۔ دو کھانے کے چمچ 
سویا ساس۔ دو کھانے کے چمچ 
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) 
 کارن فلور۔ پانچ کھانے کے چمچ (پانی میں گھول لیں) 
پیاز۔ تین عدد 
تِلوں کا تیل ۔تین کھانے کے چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ 
تیل۔ تین کھانے کے چمچ
ترکیب:میدے میں بیکنگ پاؤڈر ، نمک اور سرکہ ملا کر نیم گرم پانی سے نرم آٹا گوندھ لیں۔آٹے کو پلاسٹک میں لپیٹ کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک تلیں اور پھر قیمہ بُھونیں ۔اس میں کالی مرچ، اویسٹر ساس ، سویا ساس ، تِل کا تیل اور نمک شامل کرکے بُھونیں۔کارن فلور ڈال کر آمیزہ گاڑھا کر لیں۔پھر چولہا بند کردیں۔آٹے کی روٹی بیلیں اور پیالی کی مدد سے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔درمیان میں مرغی کا آمیزہ ڈال کراس کو بن کی طرح سے گول کرلیں۔اسٹیمر میں پانی بھریں اور بن کو اسٹیمر میںپچیس منٹ کے لیے رکھ دیں اور تیار ہونے کے بعد گرما گرم پیش کریں۔
 

شیئر: