Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی کے عبوری سربراہ ناگیشور نے چارج سنبھالتے ہی کئی افسران کو ہٹادیا

نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی کے2 اعلیٰ افسران میں رشوت کے الزام میں جاری جنگ کے دوران دونوں افسران ڈائریکٹر آلوک ورما اور خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کو مرکزی حکومت نے چھٹی پر بھیج دیا۔ ناگیشور راؤ کو سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیاہے۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ارون شرما کو جی ڈی اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اے سی (سوم) کے ڈی آئی جی منیش سنہا کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ۔ سی بی آئی نے راکیش استھانہ کے معاملہ کو فاسٹ ٹریک انویسٹی گیشن کے سپرد کردیا۔ سی بی آئی دفتر کے 10 ویں اور 11ویں فلور کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا گیا۔واضح رہے کہ سی بی آئی نے اپنے خصوصی ڈائریٹر راکیش استھانہ اور کئی دیگر افسران کے خلاف حیدرآباد کے گوشت کے تاجر معین قریشی سے رشوت لینے کے الزام میں اتوار کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ قریشی کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے کئی معاملات میں مقدمات کا سامنا ہے۔سی بی آئی کا الزام ہے کہ دسمبر 2017 اور اکتوبر 2018 کے درمیان کم از کم 5 مرتبہ رشوت دی گئی۔ اس کے ایک دن بعد سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ناگیشور راؤ  1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ 5 سال تک سی بی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ ایک سخت گیر افسرکے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کے بہترین کاموں کی بنیاد پر انہیں صدارتی اعزاز، اسپیشل ڈیوٹی میڈل، اوڈیشہ گورنرایوارڈ سمیت دیگر کئی ایوارڈزسے نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -صر ف 5روپے میں روزانہ ایک ہزار افراد کو کھانا؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: