Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اگر ہمت ہےتو لال قلعہ کا نام بدل کر دکھائیں‘‘،راج بھر

لکھنؤ- - - - یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے سڑکوں، عمارتوں اور جگہوں کے نام تبدیل کرنےپر بی جے پی پر سخت تنقید کی۔الہ آباد کا نام تبدیل کرنے پر مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی جانب سے جاری بیان پر رد عمل  کا اظہار  کرتے ہوئے راج بھر نے کہاکہ بہار کے رہنما (گری راج سنگھ)جو بیان دے رہے ہیں۔وہ جس روڈ پر چلتے ہیں اس کو ان کے دادا نے بنوایا ہے؟ جی ٹی روڈ شیر شاہ سوری نے بنوایا تھا، ایک نئی سڑک بنا کر دکھائیں۔ بیان دینے اورعمل کرنےمیںبڑا فرق ہوتاہے۔اوم پرکاش راج بھر نے مزید کہا کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ،یہ عوام کےذہن کوتبدیل کرنے کیلئے جگہوں کے نام بدل رہے ہیں ۔اگر ہمت ہے تو لال قلعہ کا نام بدل کر دکھائیں۔یوگی حکومت کی جانب سے الہ آباد کا نام بدلے جانے کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہاکہ پرانے حکمرانوں نے شہروں نے نام تبدیل کئے تھے اب آج ہم اقتدار میں آکران ناموں کو بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ بہار کے بختیار پور کا بھی نام تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں مغلوں سے منسوب تمام سارے ناموں کو تبدیل کر دینے چاہئیں۔راج بھر نے  اس سے قبل بھی متعدد بار یوگی حکومت اور بی جے پی پر زبانی حملہ کرچکے ہیں جس سے بی جے پی اور یوگی حکومت میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -فرقہ پرست قوتیں جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کررہی ہیں، طارق انور

 

شیئر: