Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور:بند شوروم سے 100کلو سونا،500کلو چاندی اوربیش قیمت ہیرے چوری

کانپور۔۔۔۔کانپور کے برہانہ روڈ پر واقع لالہ جگل کشور جیولرز کے بند شوروم سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے ، چاندی کے زیورات اور بیش قیمت ہیرے چوری ہوگئے۔شوروم کے شراکت دار انے اپنے چچا اور ملازمین پر چوری کا الزام عائد کیا۔ایس ایس پی اننت دیو کی ہدایت پر فیل خانہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔کانپور سوروپ نگر کے رہنے والے روچر رستوگی کے والد لالہ جْگل کشور سونے کے معروف تاجر تھے۔انہوں نے برہانہ روڈ پر اپنے نام سے زیورات کا شوروم کھولا تھا۔ روچر نے بتایا کہ والد کے مرنے کے بعد چچا کاروباری شراکت دار ہیں ۔اختلافات کے بعد2013ء میں شورو م بند ہوگیا تھاجہاں اُس وقت سے 100کلو گرام سونا ،500کلو گرام چاند ی کے علاوہ کروڑو ں روپے کے ہیرے اور بیش قیمتی نگینوں کے10ہزار ریک تھیں۔ اس جائداد کا مقدمہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ضلع جج نے ہدایت جاری کی تھی کہ فریقین مصالحت کے بعد شوروم کھول سکتے ہیں۔ روچر کے مطابق اس دوران انہوں نے گوند نگر میں آر لالہ جْگل کشور نام سے شوروم کھول لیا۔روچر نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ رات بند متنازعہ شوروم کھول کر زیورات نکال لئے گئے اور نیا تالا لگا دیا ۔ روچر نے اپنے چچا پنکج، ملازمین موہیت اور کیتن پر شوروم میں چوری کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔تھانہ انچارج نے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنو میں فوج نے 555بم ناکارہ بنادیئے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: