Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانچی پورم: پٹاخوں میں دھماکہ سے 3افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔تامل ناڈو کے کانچی پورم میں پٹاخوں میں دھماکہ ہونے سے ماں بیٹے سمیت3 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مشتاق، اس کی ماں سائنا بیگم اور پڑوسی مستان کے طور پر ہوئی ہے۔ مشتاق ہر سال دیوالی کے موقع پرعطیات جمع کرکے غریب لوگوں کوراشن، آتش بازی اور دیگراشیاء تقسیم کیا کرتا تھا۔مشتاق ضلع ویلور کے نمیلی سے آتش بازی کا سامان اور پٹاخے خریدکر گھر لے آیا جہاں پٹاخوں کوالگ الگ کررہا تھاکہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ مشتاق کے جسم کے اعضا بکھر گئے، ماں سائنا بیگم کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی ۔دھماکے سے مکان کی دیوارمنہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر پڑوسی مستان  ہلاک ہوگیا۔مستان کی والدہ شربین شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں کیں اور زخمی شربین کو کانچی پورم اسپتال منتقل کیا۔چھوٹاکانچی پورم پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: