Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم قوم کو سچ بتائیں‘ ن لیگ

اسلام آباد:  ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو دھوکے میں رکھنے کے بجائے مکمل بات بتائیں کہ کن شرائط پر سعودی عرب سے رقم حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی تمام شرائط سے متعلق پارلیمان اور عوام کو آگاہ کیا جائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سیاسی انتقام کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں، گزشتہ دور حکومت کے تمام منصوبوں کا فرانسک آڈٹ کرائیں اور سچ قوم کے سامنے لائیں۔
ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ حکومت نے کشکول کا استعمال کرکے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔ عوام پرامید تھے کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرنے یا کوئی ریلیف دینے کا اعلان کریں گے تاہم عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی معاشی وژن ہے نہ حکمت عملی۔ یہ صرف نااہلوں کا گروہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکومت دباؤ میں نہیں آئے گی‘ احتساب ہر قیمت پر ہوگا‘ وزیر اعظم

شیئر: