Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ مشرق وسطی میں پاکستان کا اہم کردار

اسلام آباد.... وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب میں ثالثی کا ہوم ورک وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ سعودی عرب سے شروع ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرنے جارہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا گہرا تعلق ہے۔پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی سعودی عرب نے آگے بڑھ کر ہماری مدد کی سعودی عرب کاکا مفاد اس میں ہے کہ پاکستان کمزور نہ ہو ۔انہوںنے کہا کہ چین اور عرب امارات سے بھی بیل آوٹ پیکج ملنے کی امید ہے۔ ان پیکجز سے اگلے 2سال کے لئے پریشانیاں دور ہو جائیں گی ۔

شیئر: