معذور لڑکی سے انوکھی شادی؟
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
ہریانہ۔۔۔۔وجود زن سےہے تصویر کائنات میں رنگ۔ ہریانہ کے کمہاران محلے کے نوجوان نے والدین کی مخالفت کے باوجود معذور لڑکی سے شادی کرکےمحبت اور جذبات کا جیتا جاگتا ثبوت پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق امیت نے 10ویں کلاس پاس کرنے کے بعد ویلڈنگ کا کام شروع کردیا۔ہاتھ پاؤں سے معذورلڑکی رانو بی اے اور بی ایڈ پاس ہے۔ امیت نے کہا کہ شادی سے والدین ناراض ہیں لیکن ہم دونوں شادی کرکے زندگی ساتھ گزارنے کے فیصلے سے خوش ہیں۔امیت نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ پرائیویٹ اسپتال میں ویلڈنگ کے کام کے سلسلے میں گیا جہاں رانوتنہا زیر علاج تھی۔ وہ بے یارومددگاراسپتال کے بستر پر پڑی ہوئی تھی کیونکہ اس کے والدین اس دنیا سے جاچکے تھے۔ایسے عالم میں انسانیت کے جذبے کے تحت اس کی مدد کیلئے اسپتال میں ٹھہر گیا اور مسلسل دیکھ بھال کی اور علاج و معالجے کے بعد رانو صحت یاب ہوگئی۔اسی دوران ہم دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ شادی کرانے والےمقامی دفتر جاکر سادہ تقریب میں امیت نے معذور رانو کو گود میں اٹھاکر شادی کی رسومات ادا کیں ۔موقع پر موجود لوگوں نے امیت کے جذبات کی تعریف کی اور دولہا دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں