آرمی چیف کا دورہ کنٹرول لائن
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی طرح کی مہم جوئی کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ کشمیر غیر حل شدہ ایجنڈا ہے۔کشمیریوں کے منصفانہ تاریخی موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے سر پیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشنل تیاریوں اور انکے جذبے کو سراہا ۔