انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا پہلا اجلاس، ولی عہد نے صدارت کی
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
ریاض: ولی عہد و سربراہ سیاسی و سلامتی امورکونسل شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو محکمہ خفیہ کی تنظیم نو پر مامور وزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اپنی صدارت میں منعقد کیا ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے محکمہ خفیہ میں اصلاحات کے پروگرام کا جائزہ لیا ۔ محکمہ کی جنرل پریذیڈنسی کے انتظامی ڈھانچے اور قانونی ضوابط ، پالیسیوں نیز ماہرین کی خدمات کے حصول کے طریقہ کار پر بھی غور کیا ۔ کمیٹی کے شرکاء نے ضروری سفارشات پیش کیں۔کمیٹی اپنا مشن مکمل ہونے تک اجلاس پے درپے کرتی رہے گی ۔