Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے آیندہ 2 غیر ملکی دورے

اسلام آباد:  وزیرا عظم عمران خان کے آیندہ غیر ملکی دورے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان 2 تا 5 نومبر چین کے دورے پر ہوں گے جس کے بعد وہ دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔
وزیر اعظم کے درہ ملیشیا کے دوران ان کے ساتھ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملکی ترقی کے لیے آئیڈیل سمجھتے ہیں اور انہوں نے ملائیشیا کے دورے کی خود خواہش کا اظہار بھی خود ہی کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان 3 ہفتوں میں یہ تیسرا بیرونی دورہ کریں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -مزہ اور سلمان نیب میں طلب‘ شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ

شیئر: