Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پیکیج میں 40 سے 50ہزار رو پے اضافہ؟

اسلام آباد ... آئندہ سال کے حج پیکیج میں 40 سے 50 ہزار روپے فی درخواست گزار اضافے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور میں حج فارمولیشن کمیٹی کا حج 2019 کے سلسلے میں پہلا اجلاس سیکرٹری وزارت مذہبی امور کی زیر صدارت ہوا۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج، وزارت قانون، وزارت خارجہ کے نمائندوں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔اجلاس میں حج 2019 کی پالیسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 5 سالہ پالیسی تشکیل دینے کی تجویز پر بھی مشاورت کی گئی۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے ارکان کو ہدایت کی کہ عازمین کو دوران حج سہو لتوں کی فراہمی کو آسان بنایا جائے۔ کوشش کی جائے کہ اس مرتبہ حج پالیسی میں کم سے کم قانونی پیچیدگیاں آڑے آئیں۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت اوپر جانے اور نئے ٹیکسوں سے حج پیکیج میں 40 سے 50 ہزار روپے فی درخواست گزار اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت نے حج 2018 میں 40 ہزار فی حاجی سبسڈی دی تھی۔سبسڈی ختم ہونے کا اثر حج 2019 میں درخواست گزاروں پر ہوگا۔

شیئر: