Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کی جارحیت کے 71 برس‘ کشمیریوں کا یوم سیاہ

سرینگر:  جنت نظیر وادی پر ہند کے قبضے کے خلاف دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں ہند کے غیر قانونی تسلط اور جارحیت کے خلاف پورے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو ہند نے بین الاقوامی قوانین اور آزادی برصغیر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا جسے آج 71 برس پورے ہو چکے ہیں۔
71 برس پہلے آج ہی کے روز ہند کی فوج نے کشمیریوں پرمظالم ڈھانے ، قتل عام کرنے اوروادی پرجبری قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو 7 دہائیاں گزرجانے کے بعد بھی جاری ہے ۔ یہ جبری تسلط کرکے ہند نے کشمیریوں کو آج تک حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہے ۔
دوسری جانب کشمیری عوام کا عزم ہے کہ جموں و کشمیر پر جبری قبضے کو انہوں نے کبھی تسلیم کیا اورنہ آیندہ کریں گے ۔ ہند مقبوضہ کشمیرپراپنے قبضہ کو طول دینے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اورعالمی طاقتوں کے دہرے معیار کے باعث کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا استعمال کرنے سے قاصرہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وجود میں آتے ہی مقبوضہ جموں وکشمیرکے مہاراجہ ہری سنگھ نے ہند کے ساتھ ملی بھگت کرکے 26 اکتوبر1947ء کو ریاست جموں وکشمیر کا بھارت کے ساتھ نام نہاد الحاق کیا، جس کی آڑمیں بھارت نے اپنی فوجیں سری نگر میں اتارنا شروع کردیں۔

شیئر: