ڈیم فنڈ کیلئے جاوید میانداد نے کیا عطیہ دیا؟
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
کراچی ...سابق کرکٹر جاوید میانداد نے ڈیم فنڈ میں 2 لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد نے کہا کہ 1992 میںورلڈ کپ جیتے تھے۔ اس میچ کی بال چیف جسٹس پاکستان کو پیش کی ہے۔ گیند پر میرے عمران خان اور چیف جسٹس کے دستخط موجود ہیں۔ اس بال کو نیلام کرایا جائیگا۔ نیلامی کے بعد جو پیسہ آئیگا وہ بھی ڈیم فنڈ میں جمع ہوگا۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ یہ نایاب بال مجھے 10 سال بعد امپائر نے دی تھی اورکہا تھا کہ یہ گیند آپکے بہت کام آئیگی۔ امید ہے اس بال کی قیمت زیادہ ہوگی اور لوگ خریدنے میں بھی دلچسپی لینگے ۔انہوںنے کہاکہ پانی ہم سب کے لئے بے حد ضروری ہے ہمیں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا۔