Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متھرا: گیس ٹینکر،ٹرک سے ٹکرانے کے بعددھماکے سے پھٹ کر آگ کا گولہ بن گیا

متھرا۔۔۔۔یمنا ایکسپریس وے متھرا کے سوریری تھانہ علاقہ کے نگلا موجی کے قریب گیس ٹینکر غازی آباد سے آگرہ جارہا تھا کہ ایک ٹرک سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے سے ٹینکر پھٹ کرآگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔گیس ٹینکر ڈرائیور ہلاک اور موقع پرموجودکار میں سوار 3افراد بری طرح جھلس گئے۔ ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی سے شاہراہ پرٹریفک اژدہام پیدا ہوگیا اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ٹینکر میں لگنے والی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے۔سڑک کے کنارے رکھی ہوئی پرال اور بھوسے کی گانٹھیں جل کر راکھ ہوگئیں اور 2منزلہ مکان میں دراڑیں پڑ گئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائر بریگیڈ کی متعدد ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - -آگرہ : آٹونے 2فریقوں کے درمیان تصادم کرادیا

شیئر: