Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک ترقی کی جانب ٹیک آف کر رہا ہے ،چیف جسٹس

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ملک ترقی کی جانب ٹیک آف کررہا ہے۔ جنوری کے آغاز میں ڈیم کی تعمیر پر کا م شروع ہو جا ئےگا ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عوام بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ ایک گروپ نے ایک ارب روپے فنڈ میں جمع کرائے ۔ پاکستان کے لئے ڈیموں کی تعمیر بہت ضروری ہے۔ ان ڈیمز کو جلد سے جلد بنانا ہے، یہ ہمارے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں اس ملک سے پیار کرنا ہے۔ اس کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں۔ اللہ کرے ملک جلد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔ پہلی مرتبہ محسوس ہو رہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف ٹیک آف کررہا ہے۔ جلد ترقی کی منازل طے کرلیں گے۔آپ سب دعا کر یں اللہ پا ک اس ملک کو نیک ایما ن دار اور ملک سے محبت کر نے والے لو گ عطافرما ئیں ۔ 

شیئر: