Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں مسیحیوں کونمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے، جان قادر

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
مسیحی رہنماجان قادر نے کہا ہے کہ مسیحیوں کو بھی ووٹ کا حق ملنا چاہے تاکہ مسیحی قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔جان قادر نے کہا کہ ہم مسیحیوں کو برابر کے حقوق ملیں گے۔ پاکستانی سیاست کا یہ المیہ رہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے من پسند مسیحیوں کو مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں پہنچا کر انہیں ہمارا لیڈر بنا دیتی ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ہمارا لیڈر وہی ہو گا جو مسیحیو ں کے ووٹ لے کر جیتے گا اور اسمبلی میں جا کر مسیحیوں کی آواز بلند کرے گا۔ دریں اثناءمسیحی رہنماوں پاسٹر امجد فاروق ‘مسرت بشیر ‘سرفراز گل اور مورس مغل نے کہا کہ مسیحی پاکستان کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ مسیحیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں ووٹ کا حق دیا جائے۔
 
 

شیئر: