Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کی کوآرڈینیٹر مصطفی خان کی مکہ ریجن کے عہدیداروں سے ملاقات

 حج سیزن میں مکہ ٹیم کی محنت ،کارکردگی اور کام کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی
محمد عامل عثمانی- - جدہ
     پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے کوآرڈِنیٹر مصطفی خان اور ظفر علی خان نے مکہ مکرمہ میں پاکستان تحریک انصاف مکہ کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی کو درپیش مسائل، پاکستانی کمیونٹی کے ایشوز، سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے کیسز، مکہ مکرمہ میں پاکستانی اسکولز کے قیام اور فعال، ورکنگ چیلنجز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر انہوں پاکستان تحریک انصاف مکہ ٹیم کی محنت ،کارکردگی اور کام کو سراہا بالخصوص حج سیزن میں حجاج کرام کے لئے میڈیکل کیمپ کی تشکیل اور انکی رہنمائی پر حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ ہم پہلے کی نسبت زیادہ منظم طریقے سے پارٹی امور کو لے کر چلیں گے تا کہ نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر خالد خٹک، جنرل سیکریٹری سید خاقان، انفارمیشن سیکریٹری مفتی محمد عزیر بھٹہ، ممبر کور کمیٹی محمد زبیر، نائب صدر یوتھ ونگ ارسلان سنی، ممبر میڈیا ٹیم وحید ربانی اور دیگر موجود تھے۔ ریان اسامہ عثمانی نے طیب بلال مکی کو مکہ مکرمہ میں دوبارہ تعیناتی کی خوشی میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں محمد سعید اعوان ، ثاقب قدیر ، محمد احمد ، راجہ مبشر محمود اورمحمد امجد جدون نے بھی شرکت کی ۔
مزید پڑھیں:- - - -بھٹو خاندان نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں، صاحبزادہ ذو الفقار علی

شیئر: