Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف عدالت میں رٹ داخل

    لکھنؤ - -- -الٰہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردینے کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک رٹ داخل کی گئی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یوگی حکومت نے جھوٹ بول کر الٰہ آباد کا نام تبدیل کرایا ہے کیونکہ جس زمانے میں الٰہ آباد شہر شہنشاہ اکبر نے آباد کرایا تھا اس جگہ کوئی آبادی نہیں تھی ،نہ کوئی شہر تھا۔ وہاں سے بہت دور پریاگ راج نام کی ایک بستی آباد تھی جو آج بھی موجود ہے۔ ہندو مذہبی کتابوں کے مطابق جہاں 2دریاؤں کا سنگم ہوتا ہے اسے پریاگ کہتے ہیں اور یہ بستی آج بھی آبا دہے اس لیے الٰہ آباد کا پریاگ سے کوئی تعلق نہیں۔حکومت اترپردیش کو فریق بناتے ہوئے مدعی کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہاں جھوٹ سے کام لیا ہے۔ پریاگ راج کی جگہ الٰہ آباد نہیں بسایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  -پی اے سی کے سپاہیوں کو دھان کٹائی پر لگا دیا گیا

شیئر: