بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں مداح ہیں جو انہیں فالو کرتے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنا نیا ٹویٹر اکاﺅنٹ بنایا ہے 'باوا سنگھ' کے نام سے شاہ رخ کا یہ اکاﺅنٹ فلم زیرو' کے کردار کے نام پر بنایا ہے ۔اس پر شاہ رخ فلم زیرو' میں اپنے کردار کے لحاظ سے ٹویٹ کررہے ہیں۔ بتایاجارہاہے یہ اکاﺅنٹ' فلم زیرو' کی تشہیری مہم کی کڑی ہے۔