تیونس میں خاتون خود کش بمبار کا پولیس وین پر حملہ
تیونس... تیونس میں پولیس وین کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔خاتون خود کش حملہ آور نے اس وقت دھما کہ کیا جب پولیس وین اس کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔ خود کش بمبار خاتون سڑک کنارے پولیس وین کا انتظار کر رہی تھی۔دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور ٹریفک جام ہوگیا، بھگدڑ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے خود کش حملہ آور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈی این اے میچنگ کے لئے نمونے فارنسک لیب بھیجے گئے ہیں۔تیونس میں جنگجووں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث امن و امان کی حالت مخدوش ہے۔ نومبر 2015ئ میں پولیس بس پر خود کش حملہ کیا گیا تھا ۔اس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔