سپورٹس ایونٹس دیکھنے کے لیے 14 ملین سیاحوں کی آمد
’ان غیر ملکی سیاحوں نے کم و بیش 22 ارب ریال خرچ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
نائب وزیر سیاحت شہزادی ہیفا آل سعود نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب میں منعقد ہونے والے عالمی سپورٹس ایونٹس دیکھنے کے لیے 14 ملین سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ ’ان غیر ملکی سیاحوں نے کم و بیش 22 ارب ریال خرچ کئے ہیں‘۔
شہزادی ہیفا آل سعود نے آج پیر کو ریاض میں منعقد ہونے والے سپورٹس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں مذاکرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کھیلوں کی تقریبات کے لئے 160 سے زائد ممالک سے سیاح آرہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کھیلوں کی سیاحت سے پیدا ہونے والے مواقع کی کوئی حد نہیں‘۔
’ سعودی عرب آنے اور اسے دریافت کرنے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں میں بڑی دلچسپی پائی جاتی ہے‘۔