Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے زرعی شعبے میں مدد لینگے،عمران خان

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔کاشتکاروں کو معاونت فراہم کرنے اور بہترین عوام کو بروئے کار لانے میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ زراعت میں چین کے ساتھ تعاون کو تقویت دینا دورہ چین کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔ زرعی شعبے میں چینی مہارت سے زیادہ استفادہ کیا جاسکتا ہے۔وہ منگل کو وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی معاونت اور انہیں مالی وسائل اور مشینی عمل اختیار کرنے میں مطلوبہ تعاون کی فراہمی کے ساتھ بہترین عوامل کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: