Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ہمارے ہتھیار شہریوں کیخلاف استعمال نہیں کئے،فرانس

    ریاض - - - - فرانس کی وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات نے جو ہتھیار فرانس سے حاصل کئے تھے انہیں شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔ انہو ںنے فرانسیسی چینل "bfmtv"کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک برسہا برس سے سعودی عرب اور امارات کو اسلحہ فروخت کر رہا ہے۔ میرے علم کے مطابق ان دونوں ملکوں نے حال ہی میں فرانس سے حاصل شدہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کئے۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس سعودی عرب کو معمولی پیمانہ پر اسلحہ بیچتا ہے۔ اسلحہ کا کوئی بھی سودا کرتے وقت بین الاقوامی عسکری قانون کی پاسداری کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ فرانس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شریک اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -سعودی عرب کیخلاف تشہیری مہم اسلام پر حملہ ہے، مسلم فقھاء

شیئر: