Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس ماسک جلد کی اولین ضرورت‎

خواتین خوبصورت جلد کے  حصول  کے لیے   ہزاروں روپےخرچ کرتی  ہیں .   لیکن جو کام فیشل ، مختلف کریمیں  اور مہنگے ماسک بہت سے پیسے کے خرچ کے بعد کرتے ہیں  وہی کام ایک قدرتی  اجزاء سے بنا فیس  ماسک بھی بخوبی انجام دے سکتا ہے .  بازار میں دستیاب مہنگے پراڈکٹس جلد کو  تروتازہ اور خوبصورت بنانے کا دعوٰی  کرتے  ہیں لیکن درحقیقت  کیمیکلز سے تیار کیے گئے یہ فیس ماسک اور فیشل پراڈکٹس  جلد کو  صرف نقصان  پہنچاتی ہیں .   جلد کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ   آپ باقاعدگی سے فیس ماسک استعمال کریں لیکن یہ قدرتی اجزاء پر مشتمل ہوں .   قدرتی فیس ماسک جلد  کو نمی فراہم کرنے میں زبردست مدد فراہم کرتے ہیں .  انکی ایک اچھی بات یہ ہوتی ہے  کہ قدرتی اجزاء میں انتخاب کی آزادی ہوتی ہے .  جو اجزاء آپ کو  اپنی جلد کے لیےمناسب محسوس ہوں انکا انتخاب کرلیں  . اسطرح آپ ہر قسم کی جلد کے لیے  مناسب اور زبردست  خوبیوں والا ماسک تیار کرسکتی ہیں .  سب سے پہلے اپنی جلد کو پہچانیں .  چکنی ، خشک ، ملی جلی ، مسام والی  یا ایکنی اور سوزش والی  ، اپنی جلد کی مناسبت سے فیس ماسک تیار کریں .  ماسک لگانےسے پہلے جلد کی صفائی ضروری ہے .  پہلے کلینزنگ کریں پھر ایکس فولی ایشن کریں اور پھر ماسک اپلائی کریں . اگر آپ   جلد کی مناسب صفائی اور مردہ جلد کی ایکس فولی ایشن کے بغیر ماسک اپلائی کریں گی تو کوئی خاص نتیجہ ظاہر نہیں ہوگا .  فیس ماسک جلد کی صفائی کا آخری مرحلہ ہے .  فیشل اسکرب اور کلینزر سےمساج کے بعد کھلے مساموں کو ٹائٹ کرنے کے لیے فیس ماسک استعمال کیا جاتا ہے .  اور تب ہی بہترین نتیجہ سامنے آتا ہے .  آپ اپنی جلد کی ضرورت کے مطابق قدرتی اجزاء  کے بہترین امتزاج کا حامل فیس ماسک با آسانی تیار کر سکتی ہیں . 
 

شیئر: