رباط۔۔۔2018ء کے دوران مراکش کی سیر و سیاحت کیلئے جانیوالے سیاحوں کی تعداد 11ملین سے تجاوز کر گئی ۔ ان میں 2لاکھ 20ہزار خلیجی سیاح تھے ۔ خلیجی سیاحوں میں 35فیصد سعودی تھے ۔ ان کی تعداد77ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔ مراکش کے قومی علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر محمد شکیر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مراکش نے خلیجی سیاحوں کی ترغیب کیلئے تعارفی مہم چلائی تھی ۔ اس کے خوشگوار اثرات برآمد ہوئے ۔ عرب ممالک میں سب سے زیادہ مملکت ، امارات ، کویت ، بحرین ، عمان اور مصر کے سیاح مراکش پہنچے۔