ریاض ۔۔۔افریقی علماء تنظیم نے عالمی امن و سلامتی اور امت مسلمہ کے مسائل کے دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کو قائدانہ بتایا ۔ افریقی علماء کی تنظیم نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ سعودی عرب کے خلاف تشہیری مہم ناقابل برداشت ہے ۔ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر سعید برہان عبداللہ نے بتایا کہ ہماری تنظیم کے ارکان براعظم افریقہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد 400سے زیادہ ہے۔ ان میں عالم حضرات و خواتین ، مفتی ، اسکالر ، مبلغین ، ائمہ ، خطیب اور اسلامی اداروں و انجمنوں کے سربراہ شامل ہیں ۔ ہم سب آزمائش کی اس گھڑی میں فخر المسلمین سعودی عرب کے ساتھ ہیں ۔