Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں بنگالی نغمہ گانے پر گلوکار پر پتھراؤ

گوہاٹی۔۔۔۔سریلی آ واز اورپیاری سی مسکراہٹ کیلئے مشہور بالی وڈ گلو کارشان نے گوہاٹی میں منعقدہ موسیقی کی تقریب میں شرکت کی۔شان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا جب انہوں نے ایک نغمہ بنگالی زبان میں گانا شروع کیا۔ پروگرام میں موجود سامعین نے شور برپاکردیا اورچیختے ہوئے کہنے لگے :’’ یہ آسام ہے بنگال نہیں‘‘۔حاضرین نے طیش میں آکر ہنگامہ برپا کردیا۔مشتعل ہجوم نے اسٹیج اور شامیانے میں توڑ پھوڑ مچادی اور پتھراؤ شروع کردیا۔ اس پروگرام کا وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں شان لوگوں سے گزارش کرتے نظر آرہے ہیں کہ اسے سیاست سے نہ جوڑیں۔ کبھی کسی فنکار کے ساتھ ایسا نہ کریں۔شان نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجودپروگرام پیش کیا لیکن کسی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ہنگامے کے دوران شان اسٹیج سے واپس چلے گئے مگر منتظمین کی گزارش پر دوبارہ حاضر ہوکر اپنے فن اور آواز کا جادو جگایا۔
مزید پڑھیں: - - - -سابق وزیر اعظم دیوگوڑا نے راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی حمایت کردی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: