Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج کی شعاؤں سے جلد کو بچائیں ‎

یوں تو سورج کی روشنی بے حد مفید ہے  لیکن بےشمارفوائد کے باوجود  سورج کی روشنی  جلد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے .  لہذا سورج سے جلد کی حفاظت ضروری ہے .  ایک اندازے کے مطابق دھوپ میں رہنے  سے نوے فی صد نقصان جسم کے  کھلے حصوں کو پہنچتا ہے .   ان حصوں میں چہرہ ، گردن کا پچھلا حصہ  ، گردن  کا سامنے کا حصہ ، بازو  اور ہاتھوں کا اوپری حصہ شامل ہیں . سورج کی شعائیں جلد  ، بالوں ، صحت اور موڈ پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں .  ان کے مضر اثرات  سے بچاؤ  ضروری  ہے .   
سن اسکرین کا استعمال  گردن ، ہاتھوں ، کانوں کی  بالائی  سطح  اوربالوں کے اندرونی  حصوں پرکرنا نہ بھولیں . 
سوتی اور قدرتی ریشوں  سے بنا لباس زیب تن کریں .
چھاؤں میں رہنے کی کوشش کریں . 
صبح 11 سے شام  3 تک سورج سے بچیں . 
 ایلوویرا جیل بھی  سن بلاک کے طور پر  چہرے پر لگا سکتے ہیں . 
جلد کو ٹھنڈک  پہنچانے کے لیے کھیرے کا ماسک لگائیں . 
عرق گلاب  وقفے وقفے سے چہرے پر اسپرے کریں . 
زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں  اور اپنی جلد کی بہتر حفاظت کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں . 
 

شیئر: