گنج پن کا علاج غذا بھی دوا بھی
گنج پن بالوں کا ایک ایسا مسئلہ ہے جو بدصورتی کے ساتھ ساتھ شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے . بالوں کا گرنا ، کمزور ہونا اور خراب ہونا انکی صحت اور خود آپکی اپنی صحت کا پتہ دیتا ہے . اگر آپ بالوں کے مسائل سے دوچار ہیں تو سب سے پہلے اپنی غذا پر توجہ دیں . بالوں میں فرق لگانے سے بھی پڑتا ہے اور کھانے سے بھی . پھل اور سبزیاں کھائیں ، فریش جوس کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنائیں . ناریل کھائیں اور ناریل کا پانی پیئیں . پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . اسکے علاوہ آدھا کھیرا ، ایک چقندر ، دو عدد گاجر ، ایک سیب ، آدھا لیموں اور چند پتے پالک لے کر سب کو گرائنڈ کر کے جوس نکال لیں اور روزانہ صبح نہار منہ پیئیں . بالوں میں لگانے کے لیے بھی ایک ہیئر ماسک بنائیں . دو کھانے کے چمچ دہی ، ایک کھانے کا چمچ ماش کی دال کا آٹا ، آملہ پاؤڈر ، ہم وزن سرمہ ، رتن جوت اور ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل ملا کر پیسٹ بنالیں اور گنج پن والی جگہ پر مساج کریں .